اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہونی چاہیے ، نواز شریف منی لانڈرر ہے، میرے پیسے منی لانڈرنگ کے نہیں تھے۔ سپریم کورٹ کے 62 ون ایف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی تاحیات ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کرپشن کرنے والے پر تاحیات پابندی ہونی چاہئیے۔ نواز شریف منی لانڈرر ہے، میرے پیسے منی لانڈرنگ کے نہیں تھے بلکہ میں نے پیسے بذریعہ بنک باہر بھجوائے تھے۔تاحیات نااہلی پر کوئی اعتراض نہیں ۔ انہوں نے کہا ہم نے لودھراں الیکشن میں شہباز شریف کا گراﺅنڈ پر مقابلہ کیا۔
جہانگیر ترین