عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 62 ون ایف کا فیصلہ بھی جمعہ کو سنایا

اسلام آباد (آئی این پی ) عدالت عظمی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ بھی جمعہ کو سنایا ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس اہم مقدمے کا فیصلہ بھی جمعے کو سنایا ہے، اس سے قبل بھی انتہائی اہم فیصلے بروز جمعہ سنائے گئے ہیں۔ عدالت عظمی نے پرویز مشرف کو فوجی وردی میں صدرمنتخب ہونے کا فیصلہ بھی جمعہ 28 ستمبر2007 کو سنایا جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پرویزمشرف کی طرف سے معطلی کے خلاف20 جولائی کا فیصلہ، 3نومبر2007 کی ایمرجنسی کے خلاف 31 جولائی 2009 کا فیصلہ، پانامہ لیکس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا28 جولائی2017 کا فیصلہ، حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب کی اپیل مسترد کیے جانے کا فیصلہ بھی جمعے کے روز سنایا گیا۔علاوہ ازیں جہانگیرترین کی نااہلی اور عمران خان کو اہل قرار دینے کا فیصلہ بھی جمعے کو سنایاگیاتھا۔
فیصلہ / جمعہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...