کنٹرول لائن: بھارتی اشتعال انگیزی جاری، بچی شہید ایک زخمی، پاک فوج کا بھرپور جواب

نکیال سیکٹر (آن لائن) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری، ایک بچی شہید اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کی بھرپور منہ توڑ جوابی کا رروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ نکیال سیکٹرکے علاقے لنجوٹ میں بھارتی فوج نے سوبلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے ایک بچی کو شہید اور ایک بچے کو شدید زخمی کر دیا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے کھوئی رٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گیئں۔ علاقے میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
بھارتی فائرنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...