عمران ہیلی کاپٹرکیس،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 12 افسروں اور دیگر نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

پشاور (نوائے وقت نیوز) نیب خیبرپی کے نے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 12 افسران اور ٹیکنیکل سٹاف کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے بیانات قلبمند کر لئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے مختلف محکموں کے سیکرٹریوں سمیت باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ٹیکنیکل سٹاف، اے ایس ایف سمیت دیگر اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کیا گیا تھا. باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر پروازوں کی تفصیلات بھی نیب کو فراہم کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات متعلقہ عملے کی جانب سے اس ضمن میں تفصیلات سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔
عمران/ہیلی کاپٹر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...