راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم سخنور اور آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام معروف شاعر اور دانشور تفاخر محمود گوندل کے نعتیہ مجموعے ـ’تقدیس ‘کی تقریبِ پذیرائی کونسل کی ادبی بیٹھک میں میںمنعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری نے فرمائی۔مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی اور پروفیسر کلیم احسان بٹ شامل تھے جبکہ مہمانِ اعزاز عبدالقادر تاباں صاحب تھے۔نظامت کے فرائض سخنور کے صدر نوید ملک نے ادا کیے۔ان احباب کے علاوہ اظہارِ خیال کرنے والوں میں فرزند علی ہاشمی، ارشد ملک، محمد نصیر زندہ، عطا الرحمان کے نام شامل ہیں۔سخنور کے جنرل سیکرٹری ساجد حیات اور محمد اسامہ کو ترنم کے ساتھ نعت پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا۔تمام شرکا ء نے کہا کہ تفاخر محمود گوندل صاحب کی نعتیہ شاعری میں محبت و عقیدت کے علاوہ عملی طور پر اسوہئِ حسنہ کی پیروی کا پیغام ہے۔پروگرام کے اختتام پر تنظیم کے تمام ممبران نے صاحبِ شام کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔صاحبِ شام نے تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
تفاخر محمود گوندل کے نعتیہ مجموعے’تقدیس ‘کی تقریبِ پذیرائی
Apr 14, 2018