مارک زکر برگ کی سینٹ کمیٹی میں پیشی، فیس بک بانی کی دولت میں اضافہ

Apr 14, 2018

واشنگٹن(آن لائن) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے سینٹ کمیٹی کے سامنے پیشیوں سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ان کی دولت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز ختم ہونے والی سماعتوں کے بعد امریکی قانون ساز کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرسکے کہ کتنے عرصے میں فیس بک پر کس قسم کی پرائیویسی کے قوانین لاگو کیے جائیں، اس سے ایک روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیشی سے قبل مارک زکر برگ نے سوشل نیٹ ورک کے بزنس اور قوانین میں نئی تبدیلیوں کو سپورٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔مارک زکر برگ نے کہا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم پرائیویسی کے حوالے سے انٹرنیٹ فرمز کے لیے کچھ اقدامات کریں۔ ڈیموکریٹک نمائندہ ڈیبی ڈینگل نے زکر برگ کے مستقبل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بنیادی باتیں ایسی ہیں جن سے سی ای او واقف نہیں۔

مزیدخبریں