جاپان اور جنوبی کوریا، شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دبائو برقرار رکھنے پر متفق

Apr 14, 2018

سیئول(اے پی پی) جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق سیئول میں ہونے والی ملاقات میں جاپان کے وزیرِخارجہ تارو کونو اور جنوبی کوریائی ہم منصب کانگ گیونگ ہا نے جوہری صلاحیت کے خاتمے کی جانب ٹھوس اقدامات نہ کرنے تک شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوارن کونو نے کہا کہ 27 اپریل کو بین الکوریائی سربراہ اجلاس اور اِس کے بعد متوقع امریکہ شمالی کوریا سربراہ اجلاس سے پہلے کے ایام میں جاپان اور جنوبی کوریا کا معلومات میں ایک دوسرے کو شریک کرنا اور پالیسی کو مربوط کرنا اشد ضروری ہے۔

مزیدخبریں