ایک لاکھ بچوں کے والدین نے پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا: نیشنل کوآرڈینیٹر رانا صفدر

لاہور (بی بی سی نیوز) پولیو کے حوالے سے پاکستان کے قومی کوآرڈینیٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ انسدادِ پولیو مہم میں اب تک ایک لاکھ بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔ تاہم ان کے مطابق مہم کے اختتام تک یہ کل تعداد کا ’صرف 0.15 فیصد رہ جاتا ہے'۔ رانا محمد صفدر نے بتایا کہ ایک ہفتے کی اس مہم میں پانچ دن گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں، جبکہ آخری دو روز ان والدین کو قائل کیا جاتا ہے جنھوں نے پہلے مرحلے میں ویکسینیشن سے انکار کیا ہو۔ رانا محمد صفدرنے بتایا کہ گذشتہ ماہ مارچ میں ہونے والی مہم کے دوران ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی پولیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...