ملتان(نامہ نگارخصوصی)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)کے ملازمین نے جمعہ کے روز مکمل دفتری اوقات پر عملدرآمد ختم کردیا ہے۔جمعہ کو فرائی ڈے،ہاف ڈے کے طور پر منانا شروع کردیا ہے ۔نمازجمعہ اور کھانے کے وقفے کے بعد آپریشنل افسر اورملازمین اوردیگر شعبہ جات کے افسر اور ملازمین ڈیوٹی پر واپس نہیں آتے ہیں ۔ہفتہ اور اتوار کی دو روز چھٹی اور جمعہ کو ہاف ڈے منانے کے باعث صارفین کو افسر شاہی اور ملازمین پیر کے روز دستیاب ہوتے ہیں صارفین نے چیف ایگزیکٹو میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین اور افسروں کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
میپکو ملازمین جمعہ کوہاف ڈے کے طور پر لینے لگے نمازجمعہ اورکھانے کے وقفے کے بعد افسر اور ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آتے
Apr 14, 2018