فیروز والہ( نامہ نگار) سگیاں پل کی خستہ حال ایک سائیڈ پر مرمت کا کام شروع ہونے سے راوی پل پر ٹریفک گاڑیوں کی طویل قطاریں ‘شہری پریشان‘ وارڈنز اور پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے۔ ٹریفک کارش شاہدرہ ایریا میں زیادہ ہوجانے کے باعث راوی پل پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ باراتی گاڑیاں ‘ ارکان اسمبلی اور ایمبولینس پھنس کر رہ گئے۔شہری اور مسافر خود ایک دوسرے کو گاڑی آگے پیچھے کروا کر ٹریفک بحال کر دینے میں لگے رہے۔ شاہدرہ موڑ سے چوک بیگم کوٹ ‘ سگیاں چوک کے علاوہ راوی پلوں پر بھی گاڑیاں پھنس کررہ گئیں۔ راوی پل پولیس ناکے پر موجود اہلکار گاڑیوں سے رشوت لینے میں مصروف رہے۔