سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں دائر تمام کرمنل اپیلیں نمٹا دی گئیں: جسٹس آ صف سعید

کوئٹہ (آئی این پی) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں دائر تمام کرمنل اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں جس کے بعد دائر کرمنلز اپیلوں کی تعداد صفر ہو گئی ہے، زیادہ سے زیادہ 40 سے 50 کرمنل پٹیشنز ہیں جنہیں ایک ہفتے میں نمٹایا جا سکتا ہے۔ فیصلوں کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے، اس وقت کراچی اور کوئٹہ میں کرمنل نوعیت کا ایک بھی اپیل زیر سماعت نہیں جو تاریخی لمحہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار روم میں سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم تقریر نہیں کرتے بلکہ بات چیت کرتے ہیں۔ بعض اوقات تو ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ وکیل سے بھی زیادہ کیس کو ہم نے پڑھا ہے۔ بلوچستان کے ججز اور وکلاء سے جو عزت اور محبت ہمیں ملی اسے ہمیشہ یاد رکھیںگے۔ اس سے قبل وائس چیئرمین سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور سپریم کورٹ کے ججز سمیت تقریب میں شریک تمام وکلاء اور مہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔ انہوں نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ایک بھی کرمنل اپیل زیرالتواء نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...