گلگت بلتستان حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: فدا خان

Apr 14, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تین روزہ گلگت بلتستان فیسٹیول شروع ہوگیا جس کا افتتاح گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان فدا اور لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کیا۔فیسٹیول میں ہربل مصنوعات، جم سٹون، ووڈ کرافٹ ، زرعی مصنوعات اور سیاحت کے شعبوں سے متعلقہ سٹال لگائے گئے تھے۔ صوبائی وزیر فدا خان فدا نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سیاحت کے لیے کشش رکھنے والے مقامات اپ گریڈ کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے گلگت بلتستان فیسٹیول کروانے پرلاہور چیمبر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ متا گلگت بلتستان بہت باصلاحیت علاقہ ہے لیکن بہترین روڈ نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے اس سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔

مزیدخبریں