صوبوں کے ٹیکس محصولات میں 28.2 فیصد اضافہ‘ پنجاب نے سب سے زیادہ 69.5 ارب کی وصولیاں کیں

اسلام آباد (صباح نیوز) رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران صوبوں کے ٹیکس محصولات میں 28.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جولائی تا دسمبر 2017 کے دوران 1.364 کھرب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران صوبوں کی ٹیکس وصولیوں میں 1.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس دوران وصولیوں کا حجم 1.064 کھرب روپے رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صوبہ پنجاب نے مختلف ٹیکسز کی مد میں 69.5 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جو سب سے زیادہ رہی ہیں۔ اسی طرح دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ رہا ہے جس نے 60.7 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ بلوچستان نے 52.7 ارب روپے اور خیبر پی کے نے 21 ارب روپے سے زائد ٹیکسز وصول کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن