ملتان روڈ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے توسیعی منصوبہ مسترد کر دیا

لاہور ( کامرس رپورٹر) ملتان روڈ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور نے ٹھوکر نیازبیگ تا ہڈیارہ ڈرین ملتان روڈ توسیعی منصوبہ مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت 700 سے زائد انڈسٹری کو متبادل جگہ دیئیبغیر یہ منصوبہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے اربوں روپے کے ٹیکس دینے والی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی اور 50 ہزار صنعتی مزدور بے روزگار ہو جائیں گے۔ اس امر کا اظہار گزشتہ روز ملتان روڈ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر محمدعثمان‘ سینئر نائب صدر طاہر قدیر‘ نائب صدر خالد نعیم‘ جنرل سیکرٹری عدیل بخاری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ اس منصوبے کا ازسرنو جائزہ لیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...