ریمپ پر گر کر مقبولیت حاصل کرنے والا 4سالہ ننھا ماڈل

شنگھائی:دنیا بھر میں کسی بھی ماڈل کیلئے سب سے اہم یہی ہوگا کہ وہ فیشن شو کے دوران ریمپ پر سب سے بہترین واک کرکے شائقین کا دل جیت لے۔اور ایسا کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنے کے دوران کسی ماڈل کا گر جانا اس کیلئے بھیانک خواب سے کم نہیں ہوگا۔لیکن چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ماڈل نے ریمپ پر گر کر ہی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی۔ہفتہ کو چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 سالہ ننھے ماڈل جینگ یاو¿ینگ جو شنگھائی میں جاری ایک فیشن شو کے دوران ریمپ پر گر کر دنیا بھر میں مقبول ہوگیا۔اس فیشن شو میں بچوں کی کلیکشن کا مظاہرہ کیا جارہا تھا،جس کو پیش کرنے کیلئے ریمپ پر ننھے ماڈلز اپنے جلوے بکھیر رہے تھے۔اس دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے دو ننھے بچے واپسی جاتے ہوئے اس وقت مشکل میں گرفتار ہوئے جب ان دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ نہیں چھوڑا،اور شاید اس کیوجہ یہ تھی کہ انہیں ایک دوسرے کا ہاتھ سختی سے پکڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔جیسے ہی ننھا ماڈل جینگ یاو¿ینگ ریمپ پر آیا تو ان دونوں بچوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ چھوڑنے سے انکار کیا جس کے باعث ان تینوں کی آپس میں ٹکر ہوگئی،جس کے بعد جینگ یاو¿ینگ ریمپ پر گر گیا۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔اس دوران جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ اس ننھے بچے کی واپس اٹھ کر ریمپ پر بہترین واک تھی،اس دوران وہ اپنے گرنے پر گھبرایا نہیں بلکہ ہمت سے واپس کھڑے ہوکر ریمپ پر واک مکمل کی۔اس ننھے بچے کی مسکراہٹ نے وہاں موجود شائقین کا دل جیت لیا۔4 سالہ جینگ یاو¿ینگ گزشتہ دو سالوں سے فیشن کی دنیا سے وابستہ ہے۔ان کے ماڈلنگ کیریئر میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا جب وہ ریمپ پر واک کے دوران گر پڑے، لیکن اس ننھے بچے کے گرنے نے ہی اسے پوری دنیا میں مقبول بنادیا۔

ای پیپر دی نیشن