شارٹ فال صفر، فی الوقت طلب سے زائد بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے

Apr 14, 2019

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزارت بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں فی الوقت طلب سے زائد بجلی کی پیداوار ہورہی ہے۔ ترجمان وزارت بجلی نے کہا کہ آج صبح (ہفتے کو) ساڑھے8 بجے نظام میں بجلی کی کل طلب14 ہزار 324 میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیداوار18 ہزار میگاواٹ رہی، اس وقت شارٹ فال صفر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کی چوری اور دیگر وجوہات کی بناء پر نقصانات ہیں ادھر تناسب سے اعلانیہ لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 150 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری دے دی ترجمان الیٹرک کے حوالے سے بتایا کہ وفاق اب 650 کے بجائے 800 میگا واٹ بجلی فراہم کریگا رمضان اور شدید گرمیوں میں بجلی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو گی کے الیکٹرک نے 300 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے یقین دہانی کرائی تھی اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے شمسی توانائی سے 50 میگا واٹ بجلی کا انتظام بھی کرلیا ہے۔

مزیدخبریں