کراچی(انٹرنیشنل ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ امن و امن کی صورتحال خراب ہوئی ہے اور سٹریٹ کرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے، ہمارا کام قانون سازی اور پالیسیاں بنانا اور پولیس کا کام پولیسنگ کرنا اور قیام امن ہونا چاہئے، لیکن ایسا لگتا ہے پولیس کے کچھ افسروں نے پالیسی بنانا شروع کردی ہے۔ ارشاد رانجھانی کو سرعام بیچ سڑک پر گولیاں ماری گئیں لیکن پولیس دیکھتی رہ گئی، کراچی میں 2 دن پولیس کانفرنس چل رہی تھی اور اس دوران سندھ میں 5 قتل ہوئے، پولیس کا کام کانفرنس کرنا نہیں پولیسنگ کرنا ہے جن لوگوں کا تعلق عوام سے نہیں ہوتا وہ اسی طرح کے منصوبے لاتے ہیں۔
کراچی میں امن عامہ خراب، سٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی: مرتضیٰ وہاب
Apr 14, 2019