دورہ جنوبی افریقہ‘ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان‘ بسمہ معروف کپتان مقرر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ویمنز سلیکشن کمیٹی کی چیف سلیکٹرعروج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں فٹنس کو معیار رکھا گیا ہے، ہمارے پاس جو پول ہے ہمیں اسی میں سے 15 کھلاڑیوں کو منتخب کرنا تھا، ہم پرامید ہیں جو ٹیم منتخب کی ہے وہ بہترین ہے۔ ہمارے لیے ون ڈے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ٹی20 کرکٹ، ہمیں اپنی طاقت دیکھنی ہوگی، ہمیں پرانی باتوں کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کی کپتان بسمہ معروف ہوں گی جبکہ ثنا میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو، ندا ڈار،عمائمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں ناہید خان کی جگہ ارم جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق منیبہ علی، صبا نزیر، فریحہ محمود اور فاطمہ ثناء کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم 28 اپریل کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمنز ٹیم سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ مئی کو ساؤتھ افریقہ کے کیخلاف کھیلے گی، دوسرا ون ڈے 9مئی اور تیسرا 12مئی کو ہوگا۔پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی، دوسرا 18مئی، تیسرا19مئی، چوتھا 22مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو کھیلاجائیگا۔دورہ سائوتھ افریقہ سے قومی ویمنز ٹیم کو 21فروری سے 8مارچ 2020تک آسٹریلیا میں ہونے والی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...