پی ایس ایل کے پہلے 2ایڈیشنز میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔پی ایس ایل کے پہلے دو ایڈیشنز کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں بہت سی بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کمرشل رائٹس میں بے قاعدگیوں اور فرنچائزز پر کی جانے والی شاہ خرچیوں کی نشاندہی کی گئی۔آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے باعث پی سی بی کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔آڈٹ کے حوالے سے کئے گئے اعتراضات پر حکام کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات پرجوابات جمع کرادیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن