مقامی شاپنگ مال میں ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش ‘شہریوں کا رش

لاہور(نمائندہ سپورٹس)مقامی شاپنگ مال میں ورلڈکپ کی چمچماتی ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شہریوں کا تانتا باندھا رہا۔اسلام آباد سے آئی ورلڈکپ کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی لاہور ک شاپنگ مال میں نمائش کی گئی۔اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے موجود تھی۔شائقین کرکٹ دلکش ٹرافی کے ساتھ تصاویر بناتے رہے وہیں اس امید کا اظہار بھی کرتے نظر آئے کہ قومی ٹیم ٹرافی جیت کر پاکستان لائے گی،، چند دنوں کی مہمان ورلڈکپ ٹرافی اسلام آباد اور لاہور کے بعد آج کراچی میں پہنچے گی۔شائقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی دیکھ کر بہت زیادہ پرجوش اور خوش ہیں ۔ دعا ہے کہ پاکستان یہ ٹرافی جیتے اور اسی طرح واپس آئے ۔ امید ہے کہ سرفراز الیون میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن