پاکستان علماء کونسل کی ’’عالمی پیغام اسلام کانفرنس‘‘ آج کنونشن سینٹر میں ہوگی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی ، کانفرنس میںشرکت کیلئے امام حرم کعبہ الشیخ عبداللہ عواد الجھنی، صدر شریعت کورٹ فلسطین الشیخ مصطفی الطویل ، مندوب جامعہ الازہر ، ڈاکٹر حماد اور دیگر اسلامی ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے ، کانفرنس سے صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینٹ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری تمام فکر کے علماء و مشائخ اور پاکستان علماء کونسل کے قائدین خطاب کریں گے ، یہ بات حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گی ، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ، انتہاء پسندی ،د ہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے جدوجہد ہرمسلمان اور انسان پر فرض ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...