قوم سیسہ پلائی دیوار‘ دہشت گرد حوصلہ پست نہیں کر سکتے: قمر الزماں بابر

لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ پاک فوج‘ پولیس‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور عوام کے حوصلے سے ہم نے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار ہے۔ کوئٹہ سبزی منڈی جیسے واقعات میںبھارت ملوث ہے۔ بھارت نے بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔ کلبھوشن کی صورت میں پاکستان نے دنیا بھر کے سامنے ثبوت پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی کے زیراہتمام مذاکرہ سے خطاب میں کیا۔ ارشاد عالم شاد‘ چودھری لئیق احمد‘ آغا شوکت‘ امجید عبید‘ اسامہ بابر‘ تنزیل الزماں‘ مکرم شاہ نقوی نے کہا ہے کہ مودی سرکار آزادی کشمیر کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔ مذاکرے میں اعجاز احمد‘ خالد محمود‘ وقار احمد‘ سید مبین شاہ‘ اسیر علی زیدی‘ نور حسین‘ منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن