لاہور(نمائندہ خصوصی)پولیس نے ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لئے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ابتدائی طور پر 595 کانسٹیبلز کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے کانسٹیبلز کا تحریری امتحان بی ون 2 اپریل کو ہوا تھا۔ 2503 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ 2136 خواتین اور مرد امیدواروں نے حصہ لیا۔ 3 امیدواروں کے پرچے منسوخ کردیے گئے۔ انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو سی سی پی او لاہور کی منظوری سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی جائے گی۔