پیپلز پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم کے نام پرہمیںدھوکا دیا :مقبول صدیقی

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم کے نام پرہمیںدھوکا دیا ہے،خود مختاری کے نام پر عام پاکستانی سے وسائل چھین لیے گئے، سندھ دوہیں،اس کااعلان ہوناباقی ہے، پیپلزپارٹی کے رویوں نے سندھ کوتقسیم کیا،27اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کریں گے، نیب سندھ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرے۔ ہفتہ کو ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کی ایم کیو ایمنے عارضی مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دوہیں،اس کااعلان ہوناباقی ہے، پیپلزپارٹی کے رویوں نے سندھ کوتقسیم کیا، کراچی سندھ کو 95 فیصدریونیودیتاہے،سندھ کی حکومت نے تعصب کے ریکارڈ پیدا کردئیے ہیں،نیشنلائزیشن کے نام پر مہاجروں کو نقصان پہنچایا گیا،پیپلز پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم پرہمیںدھوکا دیا ہے،خود مختاری کے نام پر عام پاکستانی سے وسائل چھین لیے گئے، سندھ میں دیہی اورشہری کی تفرقی اب لسانی تفریق میں تبدیل ہوچکی،ایم کیو ایم پاکستانہمیشہ اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرنے کی حامی رہی، صوبوں کے 35 فیصد وسائل کونچلی سطح پردیاجائے،27اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کریں گے، نیب سندھ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرے،کراچی تیزی سے مشکلات کاشکارہوتاجارہاہے۔

ای پیپر دی نیشن