کچے میں پولیس کی پیش قدمی جاری‘ ڈاکوؤں کی کمین گاہیں نذرآتش

Apr 14, 2019

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)کچہ آپریشن پولیس کی پیش قدمی جاری ،جزیرہ سوالی بکھرانی میں داخل ،ڈاکوئوں کی مکین گاہیں نذرآتش ،ہیوی مشینری کے ذریعے جنگل کا صفایا شروع کر دیا گیا،کچہ میں قائم کئے جانے والے کیمپوں کی تعدادمیں بھی اضافہ کر کے نفری تعینات کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق کے کچہ کے جرائم پیشہ لٹھانی ،سکھانی ،اندھڑ ،عمرانی ،لنڈکے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے دوران پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی جزیرہ سوالی بکھرانی میں مقابلے کے بعد پولیس داخل جزیرہ پر قبضہ کرنے کے بعد جرائم پیشہ ڈاکوئوں کی مکین گاہیں نذر آتش کر دی گئیں ،پولیس نے جزیرہ سوالی بکھرانی میں داخل ہونے کے لئے بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا اس دوران ڈاکوئوںاورپولیس کے درمیان مسلسل فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا تاہم ڈاکوپسپا ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اورپولیس نے جزیرہ سوالی بکھرانی میں قبضہ کر کے کیمپ قائم کر لئے بعد ازاں پولیس نے ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے جنگل کا صفایا کرنا بھی شروع کر دیا ہے ،پولیس کی مسلسل پیش قدمی اورکامیابیوں کے باعث نزدیکی آبادیوں اورکاشتکاروں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے ان کامیابیوں پر پولیس آفسران کو مبارکباد دی ہے ۔

مزیدخبریں