اسلام آباد (این این آئی) سندھ حکومت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نومسلم لڑکیوں سے شادی کرنے والوں نے نکاح نامے میں پہلی شادی چھپائی۔ گزشتہ روز جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ برکت علی اور صفدر علی کی پہلی بیویوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بیویوں نے مرضی کے بغیر اپنے شوہروں کی دوسری شادی پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق برکت علی اور صفدر علی نے نکاح نامہ میں پہلی شادی کا ذکر ہی نہیں کیا، نکاح نامہ میں پہلی شادی چھپانا مسلم فیملی لاء آرڈینینس کی سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے۔ رپور ٹ کے مطابق موبائل فون کالز کے ریکارڈ کے مطابق روینہ اور رینا طویل عرصہ سے لڑکوں سے رابطہ میں تھیں۔ سندھ حکومت کی 6صفحات پر مشتمل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا ئی گئی۔
نو مسلم سندھی لڑکیوں کے شوہروں نے نکاح نامے میں پہلی شادی چھپائی: رپورٹ
Apr 14, 2019