پاکستان میں جنگلات کے خاتمے سے ماحولیات پر برا اثر پڑ رہا ہے : قاسم سوری

Apr 14, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگلات بہت تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جس سے ماحولیات پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔ اپنے ماحول اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہمیں شجری کاری پر توجہ دینی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں ہو سکے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور لوگوں میں درخت لگانے کا رحجان پیدا کریں انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ بھی اپنے اپنے حلقوں میں شجرکاری کر رہے ہیں اور میں نے خود بھی کوئٹہ میں شجرکاری میں حصہ لیا ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے اپنے اکاوڑہ کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی لوگ شجرکاری میں ذوق و شوق سے حصہ لے رہے ہیں انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری کریں۔

مزیدخبریں