لاہور(نیوزرپورٹر)وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے لیسکو میں لگنے والی کھلی کچہریوں کی ذاتی مانیٹرنگ شروع کردی ،لیسکو کی تھرڈ سرکل میں ایس ای چودھری محمد رشید کی کھلی کچہری میںوفاقی سیکرٹری نے فون کرکے سائلین سے مسائل کا دریافت کیا ،سائلین کا کھلی کچہری میں مسائل حل کرنے پر لیسکو افسران پر مکمل اعتماد کے اظہار کرتے ہوئے چودھری محمد رشید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب ،سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کی ہدایات کے بعد چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ نے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ایس ای چودھری محمد رشید نے بتایا کہ نئے کنکنشن لگوانے کے لئے آئے تمام صارفین کوڈیمانڈ نوٹس موقع پر جاری کردئے گئے ،ان کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ کا کہنا تھا کہ پورے علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف عوام میں شعوری مہم بیدار کرنے کے لئے بینرز لگا دئے گئے ہیں جس میں عوام کو بجلی چوری روکنے سے متعلق اور سزائیوں کے متعلق وارننگ دی جارہی ہے۔
کھلی کچہریوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی‘ بجلی صارفین کے مسائل ترجیحاً حل کرینگے: عرفان
Apr 14, 2019