ایمزون 3 ہزار مصنوعی سیاروں سے انٹرنیٹ فراہم کرے گی

Apr 14, 2019

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی کمپنی ایمزون نے زمین کے قریبی مدار میں موجود 3000 مصنوعی سیاروں کی مدد سے دنیا کے مختلف خطوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایمزون کی جانب سے اس منصوبے کو کوئبر کا نام دیا گیا ہے۔ایمزون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک نیا منصوبہ ہے جس کا مقصد فضاء میں نئے مصنوعی سیارے بھیجنا اور دنیا کے غریب خطوں اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم علاقوں کو کم قیمت پر انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔

مزیدخبریں