غزہ (اے پی پی) اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم منظم کرنے والے ایک سرکردہ فلسطینی رضاکار کو امریکا داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ ایک امریکی عہدیدار نے فلسطینی رضاکار کی بائیکاٹ مہم کو اسرائیل مخالف اقدام قرار دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بی ڈی ایس تحریک کے شریک بانی عمر برغوثی ہاورڈ یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی اور شکاگو میں بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے یہودی معبد میں اپنی مہم کے سلسلے میںامریکا روانہ ہونے والے تھے کہ عین آخری وقت پر انہیں جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا۔