سانحہ جلیانوالہ باغ کو 100 برس مکمل، برطانیہ سے معافی کا مطالبہ

ملتان (اے پی پی)سانحہ جلیانوالہ باغ کے 100سال مکمل ہوگئے۔1919ء میں برطانوی حکمرانوں کے نافذ کردہ رولٹ ایکٹ کے خلاف ملک گیر ہڑتالیں جاری تھیں اور امرتسر بھی اس تحریک کا مرکز بن گیاتھا۔10اپریل 1919ء کو امرتسر کے ڈپٹی کمشنر نے تحریک کے دو رہنمائوں ڈاکٹر سیف الدین کچلو اور ڈاکٹرستیہ پال کو گرفتار کرلیاتھا،گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرگولی چلادی گئی۔13اپریل کو سینکڑوں افراد احتجاج کے لیے جلیانوالہ باغ میں جمع تھے،باغ کے چاروں جانب دیوارتھی، جلسے کے دوران جنرل ڈائرمشینوں گنوں اور رائفلوں سے مسلح سپاہیوں کے ہمراہ جلیانوالہ باغ پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔مورخین کے مطابق اس سانحے میں 379 افراد ہلاک اور 1203 زخمی ہوئے تھے۔اس سانحے کے بعد پورے پنجاب میں مارشل لاء نافذ کردیاگیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن