لاہور(نامہ نگار ) تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں مبینہ طور پر با اثر قبضہ گروپ کی کروڑوں روپے مالیت زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش مقامی پولیس نے ناکام بنا دی۔ موقعہ پر موجود ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔ مناواں کے رہائشی عابد نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔