انڈونیشیا :فوجیوں کیساتھ جھڑپ میں3 پولیس اہلکار ہلاک، 2زخمی

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے انتہائی مشرقی صوبہ پاپوا میں فوجی اہلکاروں کیساتھ ایک جھڑپ میں3 پولیس اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔ یہ بات صوبائی پولیس کے ترجمان احمد مصطفی کمال نے بتائی، یہ واقعہ ضلع میمبر انوریا میں ایک دن قبل پیش آیا۔ یہ جھڑپ ضلع میں پولیس افسران اور فوجی اہلکاروں کے مابین ایک غلط فہمی کی وجہ سے شروع ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...