لاہور ( خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب کے وزراء کی مایوس کن کارکردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔علاوہ ازیں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس مہیا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میںمسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی ۔میڈیا ہاؤسز کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ۔