بگرام جیل سے 361 طالبان رہا، امن کیلئے اہم ہے: زلمے خلیل

کابل(شِنہوا، صباح نیوز) افغانستان نے حراست میں لئے گئے 361 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا۔ پیر کو قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا ہے قیدیوں کی رہائی کا یہ عمل جاری رہے گا۔ جاوید فیصل نے پیر کے روز اپنے ٹویٹ اکائونٹ میں کہا ہے کہ صدر کے 11 مارچ کے صدارتی فرمان کے تحت بگرام جیل سے 361 طالبان قیدیوں کو رہاکردیا ہے جبکہ صدارتی فرمان کے مطابق رہائی کا عمل جاری رہے گا۔ عہدیدار کے مطابق قیدیوں کی یہ رہائی اس شورش زدہ ملک میں امن عمل کو تقویت دینے کے لئے حکومت کی کوشش کا حصہ ہے۔ پہلے مرحلے میں افغان حکومت نے مجموعی طور پر 100 طالبان وفاداروں کو8 اپریل کو رہا کردیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں جمعرات کو 100 قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی تھی۔ حکومت نے مختلف جیلوں میں بند 1 ہزار 500 طالبان جنگجوں کو اگلے 2 ہفتوں میں رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خیرمقدم کرتے کہا طالبان، افغان حکومت میں قیدیوں کا تبادلہ امن کیلئے اہم ہے۔ امن ڈیل پر عملدرآمد، اہداف کے حصول کیلئے فریقین کو کوششیں بڑھانا ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن