کرونا ٹیسٹنگ کٹس کی قلت، ایک دو کے جیل جانے تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

Apr 14, 2020

کوئٹہ(آن لائن) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان میںکرونا ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈی جی صحت کو سرکاری مہمان بناتے ہیں جب تک ایک دو جیل نہیں جائینگے، معاملات ٹھیک نہیں ہونگے۔ وہ انجینئر کہاں ہیں جو مشین چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ہم نے آپ کو بے ایمان قرار نہیں دیا اگر ایسا ہوتا تو آپ کو سیدھا سزا دیتے، محکمہ صحت اس وبا کی صورتحال میں ڈاکٹرمالک کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں۔ چیف جسٹس نے بلوچستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشینیں خریدی گئیں تو ٹیسٹنگ کیوں نہیں ہو رہی، کون ہے جس نے یہ مشینیں خریدی ہیں۔ بلائیں جب تک ایک دو لوگ جیل نہیں جائیں گے، معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ لیاقت شاہوانی میڈیا پر آکر کہتے ہیں۔ جسٹس جمال نے محکمہ صحت کے افسر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ جس کمپنی سے بڑے ہسپتال کٹس خرید رہے وہاں سے کیوں نہیں خریدی جا رہی۔

مزیدخبریں