اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ(پاک پی ڈبلیوڈی) میں اکائونٹس کلرک کی پوسٹوں پر بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے متاثرہ امیدواروں نے وزیر اعظم سیٹزن پورٹل اور وفاقی محتسب کو ازالے اور انصاف کی فراہمی کیلئے درخواستیں دیدیں، متاثرہ امیدواروں مجاہدسہیل، عمران خان،عقیل شاہ، احتشام الحق اور کامران اللہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ہم چیف ا نجینئر(نارتھ) پاک پی ڈبلیوڈی میں اکائونٹس کلرک کی پوسٹوں کیلئے ٹیسٹ/انٹرویو میں میرٹ لسٹ میں ٹاپ پوزیشن پرتھے لیکن ہم میں سے کوئی بھی امیدوار منتخب نہیں ہوا،باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی ہی کے ملازمین اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے اپنے رشتہ داروں کو مذکورہ پوسٹوں پربھرتی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں چونکہ ہمار ااس طرح کوئی ریفرنس یا سفارش کرنے والا نہیں تھا اس لئے میرٹ پر ہونے کے باوجود ہمیں نظر انداز کر کے من پسند امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس لئے شفاف انکوائری کر کے میرٹ پرآنے والے امیدواروں کو اس کا حق دیا جائے۔
پاک پی ڈبلیوڈی میں اکائونٹس کلرک کی پوسٹوں پر بھرتیوں میں بے ضابطگیاں
Apr 14, 2020