687کلومیٹر ٹریک،سگنلز، کیبنز اور ٹرین کی دوسرے ٹریک پر منتقلی کیلئے کانٹوں کی مرمت کا تیزی سے جاری

Apr 14, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے حسن ابدال، لالہ موسیٰ، سرگودھا، بسال اور حویلیاں کے687کلومیٹر ٹریک،سگنلز، کیبنز اور ٹرین کی دوسرے ٹریک پر منتقلی کے لئے کانٹوں کی مرمت کا تیزی سے جاری ہے، راولپنڈی ڈویژن ٹرین آپریشن کی معطلی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ امور کسی بھی رکاوٹ کے بغیرمکمل کررہی ہے25مارچ کو شروع ہونے والا مرمت کا کام تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے قرنطینہ ٹرین کی تیاری،سینٹائرز گیٹ کی تیاری میں بھی دیگر تمام ڈویڑنز میں سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا راولپنڈی ڈویڑن سے چلنے والی تمام ٹرینوں کی ٹرین آپریشن بحالی کے ساتھ ہی یومیہ کی بنیاد پر ڈس انفیکشن اور اے سی کوچز کی فیومیگیشن، تمام کوچز کے پنکھوں کی مرمت، وائرنگ کی مرمت کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب سے راولپنڈی ڈویڑن کی تمام کوچز اور انجنوں کی اوورہالنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے پاکستان ریلوے کے ڈویڑنل حکام نے تمام سٹیشنوں کے سٹیشن ماسٹروں، گارڈز اور معاون عملے کو ماسک، کلوز اور سینٹائرز بھی فراہم کر دیئے ہیں تمام ملازمین کو حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایات دیں گئی ہیں۔

مزیدخبریں