احتیاطی تدابیراختیار،شکایت کنند گان کو ریلیف فراہم کیا جائے،سید طاہر شہباز

اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے اپنے دفتر کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکایت کنند گان کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں تاہم کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے فیصلے مقررہ وقت میں سا ٹھ دن کے اندر ہی کئے جائیں گے ۔ وفاقی محتسب گزشتہ روز اپنے دفتر کے اعلیٰ افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سیکرٹری ڈاکڑ جمال ناصر سمیت سینئر ایڈوائزرز اور اعلی افسران نے شرکت کی ۔ سید طاہر شہباز نے کہا کہ وفاقی محتسب میں شکایات کی سماعت کیلئے شکایت کنندگان کی حاضری ضروری نہیں ،کوشش کی جائے کہ شکایت کنندگان کا موقف آن لائن معلوم کر لیا جائے تاہم اگر کوئی شکایت گزار سماعت کیلئے آتا ہے تو مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کا موقف بھی سن لیا جائے ۔اجلاس میں اعلیٰ افسران نے شکایات کی سماعت کیلئے اپنی تجاویز بھی دیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب میں شکایات کا اندراج جاری ہے اور کرونا کی وجہ سے کام بہت زیادہ متاثر نہیں ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن