اہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز نے اپنے سالانہ پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے نیا پروگرام لانچ کر دیا ’’ قلندرز کے سکندرز‘‘ کے ذریعے چار بہترین کھلاڑیوں کو دورہ آسٹریلیا، ابوظہبی کی ٹی ٹین لیگ اور پاکستان سپر لیگ میں موقع ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، دعا کریں موجودہ صورتحال جلد سے جلد ختم ہو تاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں نوجوان کھلاڑیوں کے ویڈیو کلپس کا جائزہ لینے کے لیے چار کوچز اور ایک انالسٹ پر مشتمل ٹیم بنا دی ہے۔ آٹھ ہفتوں کے اس پروگرام میں 65 کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کر کے ان کی ویڈیو کا جائزہ لیا جائے گا۔