کیف (این این آئی)یوکرائن کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم برائے یورپ اور یورو اطلانتک اتحاد ودیم پریسٹائیکو نے ایران سے اس کے ایک رکن پارلیمان کے ایک اشتعال انگیز بیان کی فوری وضاحت طلب کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے ایرانی فوج نے یوکرائن انٹرنیشنل ائیرلائنز کے مسافر طیارے کو مار گرا بہت اچھا کام کیا تھا۔اس واقعے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واضح رہے کہ ایرانی پارلیمان کے ایک رکن حسن نوروزی نے فوج کی اس کارروائی کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ مسلح افواج نے تو اپنی ذمے داری نبھائی تھی کیونکہ اس طیارے کی نقل وحرکت مشتبہ تھی۔نوروزی نے یہ بھی کہا تھا کہ اس واقعے کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آنی چاہیے۔
مسافرطیارے کی تباہی،یوکرائنی حکام نے ایران سے رکن پارلیمنٹ کے بیان پر وضاحت طلب کرلی
Apr 14, 2020