جدہ (صباح نیوز)سعودی عرب کی جدہ گورنری ، جدہ بلدیہ ، وزارت صحت ، وزارت تجارت، تعلیم اور جدہ گورنریٹ پولیس کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے کرونا کی وائرس سے نمٹنے کے لیے جدہ میں کام کرنے والے غیر عارضی طور پرجدہ کے 12 اسکولوں میں منتقل کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ گورنری کے میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے وضاحت کی کہ اعلی حکام کی ہدایت کے مطابق 12 سے زیادہ سرکاری اسکولوں کو عارضی طورپر رہائش گاہوں میں تبدیل کیا گیا ہے اور ان میں مزدوروں کو رکھا گیا۔انہوں نے کہ کہ مکہ مکرمہ کے علاقے کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے جدہ میں مزدور ہائوسنگ کمپلیکس کے لیے 531 مقامات کی مانیٹرنگ کی ہے، ان رہائش گائوں میں 330 کا وزٹ کرلیا گیا جبکہ باقی کا بعد میں کیا جائے گا۔