واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک نے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ عالمی بنک کے مطابق ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کے لئے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور یہ رقم صحت‘ ماحولیات اور فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔ عالمی بنک کی جانب سے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔ جس میں سے 15 کروڑ ڈالرز میڈیکل آلات خریدنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے جبکہ 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ جس کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں۔ دریں اثناء ایشیائی ترقیاتی بنک نے ترقی پذیر ملکوںکیلئے 20 ارب ڈالر کے وائرس ریسکیو پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اے ڈی بی پیکیج ترقی پذیر ممبر ممالک میں معاشی نقصانات کی بحالی کا پیکیج ہے۔
عالمی بنک کا پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کیلئے مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
Apr 14, 2020