کمزور لوگوں کو ریلیف دینا پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرو نا وباء نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔ پابندیوں کے باعث دیہاڑی دار طبقے کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے اور کمزور لوگوں کو ریلیف دینا تحریک انصاف کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ حکومت کو متاثرہ لوگوں کی مالی مشکلات کا احساس ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مستحق خاندانوں کیلئے بے مثال مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ مستحق خاندانوںکو ان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے۔ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرہ خاندانوں کی مدد کا ہے۔ عثمان بزدار نے سکھ برادری کو خالصہ جنم دن ویساکھی کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔ کرونا وباء سے وطن عزیز سمیت پوری دنیا بدل چکی ہے، لہٰذا ویساکھی پر حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ عثمان بزدار نے گجرات کے قریب تربیتی طیارہ گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کرونا کے موذی مرض کو اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کنٹرول کریں گے۔ پنجاب حکومت ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جس سے کرونا وباء پر قابو پایا جا سکے اور دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف بھی مل سکے۔کرونا وباء کے سدباب کیلئے بروقت لاک ڈائون کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے اور پنجاب حکومت کرونا وباء پر قابو پانے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...