پاسکو سے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 2لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم مختص

Apr 14, 2020

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو ذخائر سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے دو لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم مختص کرنے کی منظوری دیدی۔ پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں خوراک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت غذائی تحفظ اور تحقیق کی طرف سے ملک میں گندم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی کمیٹی نے وزارت غذائی تحفظ کی سفارش تسلیم کرتے ہوئے پاسکو زخائر سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے دو لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم مختص کرنے کی منظوری دی۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر اس گندم پیکیج پر عملدرآمد کیلئے 8 ارب 69کروڑ روپے لاگت آئے گی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 50 ارب روپے کے پیکیج کی پہلے ہی منظوری دی ہوئی ہے پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا۔

مزیدخبریں