علیم خان پھر پنجاب کابینہ میں شامل‘وزیرخوراک بن گئے

Apr 14, 2020

لاہور(نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ چودھری سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی۔ اس سادہ تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ صرف گیارہ شخصیات شریک ہوئیں۔ چیف سیکرٹری، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین، صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور عبدالعلیم خان کی فیملی حلف برداری میں شریک ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے عبدالعلیم خان کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں۔ عبدالعلیم خان کو وزارت خوراک کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ وزارت بلدیات‘ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کی وزارتیں دینے کا فیصلہ عید کے بعد کہا جائے گا۔

مزیدخبریں