کراچی ( نیوز رپورٹر+نوائے وقت نیوز) ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا کے علاج کے لیے ویکیسن تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق انٹرا وینیس امیونوگلوبیولن ویکسین کروناکے خلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صحت یاب مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن تیارکی گئی ہے۔ گلوبیولن کی تیاری کرونا بحران میں امید کی کرن ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ویکسین کی تیاری کے دعوے کو شوشہ قرار دیا ہے۔
ویکسین/ دعویٰ