کوروناسوائن فلوسےدس گنازیادہ مہلک ہے : عالمی ادارہ صحت

 عالمی ادار ہ صحت کےڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نےکہا ہے کہ کورونا وائرس 2009 میں پھیلنے والی وباسوائن فلو سے10گنا زیادہ مہلک ثابت ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے دنیا پرزور دیا  ہے کہ وہ مہلک کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں تسلسل لائیں کیونکہ  کورونا کے کیسز سخت اقدامات سے کم ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس 2009 میں پھیلنے والی وبا سوائن فلو سے10 گنا زیادہ مہلک ہے، چین نے سخت اقدامات سے کورونا   کیخلاف فتح حاصل کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز کی تعداد دگنی ہوتی جا رہی ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے جبکہ اس کے ختم ہونے کی رفتار بہت کم ہے۔ ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا کیخلاف صرف ماسک لاک ڈاؤن کا متبادل نہیں ہوسکتاہے ۔لاک ڈاؤن میں نرمی ممالک کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...