اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)احساس ایمر جنسی کیش کی کیٹیگری 2کے تحت امداری رقوم کی تقسیم رواں ہفتے میں شروع ہو گی ،احساس پروگرام کی سربراہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ تمام کفالت صارفین جن کی رقم بینکوں میں منتقل کر دی گئیں ہیں وہ اپنی رقم نکلوا لیں ،انہون نے کہا کہ جن لوگوں نے غریب افراد کے ساتھ فراڈ کیا ان کے خلاف تفتیش کی پیر وی کی جارہی ہے،ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے ،انہوں نے اپنے ادارے کے افسروں کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ2 0لاکھ لوگون میں امداد شفاف انداز میں پہچانا ہے ،یہ اعزاز کی بات کے ساتھ امتحان بھی ہے ،اس امتھان کو پورا کرتے ہوئے دوسرے اداروں کے لئے مچال قائم کی جاسکتی ہے ،بغیر کسی کٹوتی کے طے شدہ12ہزار روپے دینا اولین نصب العین ہے ،بد عنوان عناصر کو سختی سے روکا جائے ۔