مقبوضہ کشمیر: ظالم بھارتی فوج توپوں کا استعمال کرنے لگی، خاتون سمیت 3 کشمیری شہید

Apr 14, 2020 | 11:15

ویب ڈیسک

سرینگر:   مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر توپوں کا استعمال کرنے لگی۔ بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی مسلسل جاری ہے۔ ظالم بھارتی فوج نے تازہ کارروائیوں کے دوران ایک بچے، خاتون سمیت تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

 کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت 37 سالہ شمیم بیگم، 16 سالہ جاوید احمد خان اور 8 سالہ ذیشان بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں کے گاؤں پر توپوں کا استعمال کیا اور گاؤں پر گولہ باری کے ساتھ ساتھ شیلنگ کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے چوکی بل میں کی گئی۔کارروائی کے دوران کشمیریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مزیدخبریں